turky-urdu-logo

افغان حکومت نے بھارت کو کابل میں سفارتحانہ کھولنے کی پیشکش کر دی

افغان حکومت کی بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔
قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسیکورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔
سہیل شاہین نے یہ بھی کہا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا دورہ

Read Next

"صلاح الدین ایوبی” پرمبنی ٹی وی سیریز جلد ترکی اور پاکستان میں نشر کی جائے گی

Leave a Reply