turky-urdu-logo

شامی ایئر ڈیفنس اور اسرائیلی میزائلز

شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی ایئر فورس کی طرف سے جمعہ کے روز فائر کیے گئے 24 میں سے 21 میزائلز کو انٹرسپٹ کرلیا۔

اطلاعا ت کے مطابق ایف 15سےفائر کیے گئے میزائلز کو انٹرسپٹ کیا گیا، یہ گزشتہ دو ماہ کے دوران تیسری دفعہ ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی میزائلز کو کامیانی سے انٹر سپٹ کیا۔

لبنان کی سرحدی حدود سے اسرائیل کے چار ایف 15 طیاروں نے تین ستمبر کو رات ایک بج کر تیس منٹ پر چوبیس گائیڈڈ میزائلز شامی سرحد کی طرف فائر کئے جنکو روسی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم بک ایم ٹو اور پینٹسیئر ایس سے انٹرسپٹ کیا۔

اس سے پہلے 19 اگست کو 22 میزائل انٹرسپٹ کیے گئے تھے، جبکہ جولائی میں آٹھ میزائلز میں سے سات کو انٹرسپٹ کیا گیا تھا۔

Read Previous

طالبان نے پنج شیر کا کنٹرول حاصل کر لیا، طالبان ذرائع

Read Next

پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ سمندر پار پاکستانی ہیں، وزیر اعظم عمران خان

Leave a Reply