
روس کے شام میں تعینات حکام کے مطابق شام کے زیر استعمال روسی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم پینٹسئر ایس اور بک ایم ٹو نے اسرائیلی طیاروں کی طرف سے داغے گئے آٹھ میں سے سات گائیڈڈ میزائل کو انٹرسپٹ کیا۔
ان آفیشلز کے مطابق 19 جولائی کو رات گیارہ بج کر چالیس منٹ سے گیارہ بج کر 51 منٹ کے درمیان چار اسرائیلی ایف 16 شامی سرحدی حدود میں داخل ہوئے ۔
ان طیاروں نے حلب میں آٹھ گائیڈڈ میزائل فائر کیے جن میں سے سات کو ان دونوں ایئر ڈیفنس سسٹمز نے انٹرسپٹ کیاجبکہ ایک نے السفیرا کے قریب ریسرچ سنٹرکی بلڈنگ کو متاثر کیا۔
یاد رہے کہ دبئی کے ایک ٹیلی وژن چینل نے منگل کے روز السفیرا میں اسرائیلی سٹرائیکس کی خبر دی۔