دمشق: شام میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر شامی صدر احمد الشرع نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی تعمیرِ نو، امن کے قیام اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر الشرع نے کہا کہ شام اب تقسیم، خوف اور عدمِ استحکام کے دور سے نکل کر ایک نئے مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط بنانے، اداروں کی بحالی اور عالمی برادری سے مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے متحد ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس میں شام نے عالمی سطح پر دوبارہ اعتماد حاصل کیا ہے اور اب ملک ترقی، سلامتی اور استحکام کی جانب واضح پیش رفت کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دمشق اور دیگر شہروں میں اس تاریخ کو "نئے شام” کے طور پر منایا گیا، جہاں عوام نے ریلیاں نکالیں اور صدر الشرع کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
