turky-urdu-logo

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرنے سے مشروط ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہےکہ اگر سویڈن چاہتا ہے کہ ترکیہ اسکی نیٹو میں شعمولیت کے بارے میں سوچے تو اسے اگلے ماہ ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے پہلے دہشت گرد گروپ پی کے کے کا ساتھ دینا چھوڑنا ہوگا اور اسکی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے ہونگے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے مشترکہ میکنزم کے اجلاس سے قبل صدر ایردوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سربراہی اجلاس ویلنیوس میں منعقد کیا جائے گا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر سویڈن چاہتا ہے کہ ہم اسکی توقعات پر پورا اتریں تو پہلے اسے ترکیہ کے تمام مطالبات کو پورا کرنا ہوگا۔

صدر ایردوان نے اسٹاک ہوم سے پی کے کے کے دہشت گردوں کو ملک میں کام کرنے سے روکنے کے لیے سویڈش پولیس کا استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Read Previous

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

Read Next

ٹکا کے تعاون سے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈیاٹرک وارڈ کا افتتاح

Leave a Reply