ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "شام، غزہ، اور دنیا کے کئی دیگر علاقوں میں امن انتہائی کمزور ہے۔ ان علاقوں کے لیے اقتصادی بحالی اور ترقی کی کوششیں تب تک ناکام رہیں گی جب تک کہ ہم حقیقت پسندانہ نقطہ نظر پیش نہ کریں۔”
انہوں نے کہا کہ G20 کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے سب سے اہم فورم کے طور پر برقرار رہنا چاہیے۔ G20 کی مضبوطی اور اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے۔
