
اطلاعات کے مطابق یوکرین کی کمپنی پریکٹیکا نے سعودی عرب کو کوزاک فائیو کم وزن والی یعنی ہلکی بکتر بند گاڑیوں کا پہلا بیچ فراہم کردیا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے یہ بات بارہ اگست کو مقامی میڈیا سے کہی۔ کوزاک فائیو آرمرڈ وہیکل 4*4 فورڈ ٹرک ایف 550 پر بیسڈ ہے۔ لیکن اسکے فرنٹ ایکسل کو مضبوط کرنیکے علاوہ سسپینشن اور بریکس کو مضبوط کیا گیا ہے اسکے علاوہ بکتر بند گاڑی ہونیکی غرض سے اس میں بڑے ٹائروں کا استعمال کیا گیا ہے ۔
یہ بکتربند گاڑی لیول ٹو بلاسٹ پروٹیکشن کی صلاحیت رکھتی ہے جو اس کلاس کی وہیکلز میں عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتا۔ اس وہیکل کی پاور ٹو ویٹ ریشو کافی زیادہ اور سپیڈ 150 کلومیٹر پر آر ہے۔
اسکو سپیشل فورسز اور پولیس کے لیے استعمال کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یوکرنیئن کمپنی نے اسکے مارٹر کیریئر سمیت چھ مختلف ورژن متعارف کروا رکھے ہیں۔