turky-urdu-logo

جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تو سخت کاروائی کی جائے گی؛ صدر ایردوان

ترک صدر  رجب طیب ایردوان نے ملک کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر  برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے آگ لگنے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر کہا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

طیب ایردوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصرکا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھِی قیمت دینا پڑے۔

ترک صدراتی دفتر سے جاری  کردہ اعداوشمار کے مطابق   129 مقامات پر لگی آگ   میں سے 122 پر قابو پا لیا  گیا۔

صدراتی ترجمان  فرحتین  التان  کا کہنا ہے کہ انطالیہ کے 35 شہروں میں لگنے والی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا  گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آگ بجھانے  کے لیے  تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔  129 مقامات میں سے 122 پر  لگی آگ   پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ بقیہ 7 پر   آگ بجھانے کا کام   جاری ہے۔

ساحلی خطے انطالیہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق  ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں 271 افراد کو ذخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

آگ بجھانے کے لیے ترک حکومت کے ساتھ عام شہری بھی  رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے میں جدوجہد کر رہی ہے۔

ہمسایہ ممالک روس، آذربائیجان اور یوکرین نے  طیارے ، جدید مشینری اور فائر فا  ئٹرز کے دستے ترکی بھیجے۔

Read Previous

ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، ترک حکام

Read Next

کورونا کی نئی قسم لمباڈا، ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک

Leave a Reply