turky-urdu-logo

سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے صارفین تیزی سے گھٹنے لگے

معروف سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو صارفین کی کمی کا شدید سامنا ہے ۔

کمپنی کیلئے رواں سال ڈرائونا خواب بن کر آیا ہے ۔

پہلے تین ماہ میں 2ملین صارفین کی کمی واقع ہو چکی ہے جبکہ اگلے تین ماہ میں بھی کمپنی مزید 2لاکھ صارفین کھو سکتی ہے ۔

نیٹ فلیکس نے توقع کی تھی کہ کمپنی کے صارفین میں اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.5 ملین صارفین کا اضافہ ہو گا۔

صارفین کی کمی کی وجہ سے نیٹ فلکس کے حصص میں 35 فیصد سے زائد کی کمی ہو گئی۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک دہائی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اسٹریمنگ کمپنی کے سبسکرائیبرز میں کمی آئی ہے۔

کمپنی اپنے صارفین میں کمی کی وجہ کئی عوامل کو سمجھ رہی ہے، جس میں سخت مقابلے کے ساتھ پاس ورڈ کا وسیع اشتراک بھی شامل ہے۔

یاد رہے کورونا لاک ڈاون میں اسٹریمنگ کمپنی کے صارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جبکہ اب اس تیزی سے گرتے شئیرز کی وجہ سے کمپنی کو 50 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں باوجود اس کے کہ صارفین کی نمو سست ہو رہی ہے ، سبسکرپشن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، بنیادی ماہانہ پیکیج کے ساتھ اب امریکی صارفین کو 15 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔

اس نقصان کے نتیجے میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کرنے اور کم لاگت اشتہارات سے تعاون یافتہ سبسکرپشن درجے کو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔

Read Previous

افغان حکومت نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کر دی

Read Next

روس کا امریکی پابندیوں کا جواب،نائب صدر سمیت 29 افراد کو بلیک لسٹ کردیا

Leave a Reply