turky-urdu-logo

مغربی ترکی میں آوارہ بلی اسکول کے بچوں کی بہترین دوست بن گئی

مغربی ترکی کے ایک پرائمری سکول میں طالب علموں نے آوارہ بلی کو گود لیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سکول کے بچوں کی بہترین دوست بن گئی۔

مغربی مانیسا صوبے میں سہزادلر کے کاراوگلو پرائمری اسکول کے طلباء بلی کی دیکھ بھال کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

سکول کے بچوں نے بلی کا نام یوکوکو اورسلیپر رکھا ہے۔

سکول کی پرنسپل اور ٹیچر سے سکول کے ایک گروپ نے بلی کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت حاصل کی اور اسے سکول میں رکھ لیا۔

جب انہیں اجازت ملی، تو ایک مقامی جانوروں کے ڈاکٹر نے بلی کو بیماریوں سے بچنے کے لیے تمام ضروری ٹیکے لگائے۔

سلیپر کو طلباء کے ذریعہ کھلایا جاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور وہ اپنا دن دھوپ میں سوتے ہوئے اور چھٹی کے وقت طلباء کے ساتھ کھیل کر گزارتی ہے۔

کلاس کے دوران، وہ کھاتی ہے، کھیلتی ہے، گرم ریڈی ایٹر پر بیٹھتی ہے، اور یہاں تک کہ طالب علموں کی میزوں پر سونا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ سکول میں بلی کی موجودگی بچوں کو سکول آنے کے لیے انسپائر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں ہم بچوں کو جانوروں سے محبت کرنے کا درس بھی دیتے ہیں تاکہ وہ بڑے ہوکر ایک اچھے شہری کا فرض ادا کرسکیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے سکول میں 160 بچے تھے مگر اب سلیپر کو ملا کر 161 ہیں۔

10 سالہ طلبہ کا کہنا تھا کہ سلیپر کو اپنا نام بہت پسند ہے اور جب بھی ہم اسے اس نام سے پکارتے ہیں تو وہ ہمارے باس بھاگی چلی آتی ہے۔

ترکی کے لوگ ہمیشہ سے ہی بلیوں اور جانوروں کو پسند کرتے ہیں اور انکے ساتھ بہت محبت سے پیش آتے ہیں۔

Read Previous

افغان عوام ایک پرامن، مستحکم، ترقی یافتہ اور خوشحال افغانستان کے خواہاں ہیں،چینی صدر

Read Next

آذربائیجان کی جانب سے کسی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، صدر ایردوان

Leave a Reply