turky-urdu-logo

شام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر ملاقات کا امکان ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ   شام کے ساتھ  سربراہان مملکت کی سطح پر  ممکنہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کا امکان کل ماسکو میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کے بعد  ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  کل  ماسکو میں ہونے والے ،روس، ایران  اور شام  کے   وزرائے خارجہ اجلاس میں  شام کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی   شامل ہے

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد سیاسی عمل کا احیاء ہے کیونکہ  سیاسی حل کے بغیر ملک میں تنازعہ کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا  یہ اجلاس   ترکیہ میں مقیم شامی افراد کے واپس اپنے ملک جانے کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گئی انہوں نے کہا کہ داعش اور PKK/YPG دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ ترکیہ اور شام دونوں کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں انسانی مسائل جیسے موضوعات پر بھی بات کی جائے گی اور ان مسائل پر حکومت کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری  کے حوالے سے ترکیہ کے عزم کو یاد  کرتے ہوئے کہا  ترکیہ ان ممالک میں سے ہے جو شام کی علاقائی سالمیت کی سب سے زیادہ حمایت کرتے ہیں۔اور یہ  مسئلہ ترکیہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

خیال رہے  کہ گزشتہ دسمبر میں ترکیہ ، روس اور شامی حکومت کے وزائے  دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان نے ماسکو میں ملاقات کی اور شام اور وسیع خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سہ فریقی اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Read Previous

ترکیہ کا ہر شہری ہمارا اثا ثہ ہے،صدر ایردوان

Read Next

ہمارے دشمن ہمیں ترک/کرد یا سنی/علوی میں تقسیم نہیں کرسکیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply