صدر ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان کا بچوں کی کفالت کرنے والے خاندانوں کو خراج تحسین۔
صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان نے 30 جون فوسٹر فیملی ڈے کے موقع پر اپنے پیغامات اور جذبات سے بھرپور شرکت کے ذریعے ان خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ریاستی تحویل میں پلنے والے بچوں کو اپنے دل اور گھروں میں جگہ دی۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا:
"میں اُن تمام قابلِ عزت خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان بچوں کو اپنایا جنہیں تحفظ کی ضرورت تھی۔ ہم ان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے جو بچوں کو گرم اور محفوظ گھر فراہم کرتے ہیں۔”
صدر ایردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خاندانی نظام ترکیہ کی روح ہے۔
فوسٹر فیملی کیا ہے؟
فوسٹر فیملی ایسے خاندان کو کہتے ہیں جو ان بچوں کی پرورش کی عارضی یا طویل مدتی ذمہ داری لیتے ہیں جن کے والدین موجود نہیں یا پرورشِ کے قابل نہیں ہوتے۔ یہ بچے ریاستی نگرانی میں ایسے گھروں میں پروان چڑھتے ہیں جہاں انہیں محبت، تربیت اور ایک باعزت زندگی کا موقع دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر امینہ ایردوان نے کہا کہ”ایک بچے کی مسکراہٹ دنیا کی قیمت رکھتی ہے۔”

خاتون اول امینہ ایردوان نے تقریب میں مزید کہا کہ:
"ریاستی تحویل میں پلنے والے بچے آج مختلف شعبوں میں ترکیہ کی خدمت کر رہے ہیں، اور ہم ان سب پر فخر کرتے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ mentoring پروگرام کے تحت ان بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

2024 میں421 طلباء نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا،64,238 نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئےاور سینکڑوں بچے موسیقی، روبوٹکس، فنون اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی انقرہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب ہے۔
انقرہ میں خاندان کو گود لینے اور خاندانی تحفظ کی مہم کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی ملی ہے۔
"اپنی فیملی کو اپنائیں، اپنے خاندان کی حفاظت کریں” کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب اندرونی اناطولیہ ایسوسی ایشن، ترکیہ کے عالمی ماہرینِ تعلیم و بیوروکریٹس کی انجمن اور عالمی رپورٹرز کی ترک صدارت کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں عصمت تاش (صدر اناطولیہ ایسوسی ایشن) اور نور دلیجے (نائب صدر اندرونی اناطولیہ ایسوسی ایشن) نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"خاندان ہماری زندگی کا سب سے قیمتی ادارہ ہے، جسے آج کے خاموش حملوں جیسے کہ LGBT ایجنڈا اور ثقافتی سامراج سے خطرات لاحق ہیں۔ خاندان کو ان حملوں کے خلاف ایک ڈھال بننا ہوگا۔”

معروف مفکر اور تھیالوجسٹ مصنفہ محترمہ عائشہ سوجو نے کہا:

"خاندان ہمارا ذاتی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ ہے۔ اگر ایک فرد ٹوٹتا ہے تو پورا معاشرہ اور بالآخر ریاست متاثر ہوتی ہے۔ ہمیں خاندان کو رحم، صبر اور قربانی جیسے جذبات کے مرکز میں واپس لانا ہوگا۔
تقریب میں شاعری، نعت اور موسیقی کے پروگرام نے ماحول کو جذباتی بنا دیا اور شرکاء نے خاندانی یکجہتی کے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا۔
جبکہ دوسری طرف امینہ ایردوان اور وزیرِ سماجی خدمات ماہ نور گوکتاش نے ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا، جہاں بچوں کی تخلیقات کو پیش کیا گیا۔
تقریب میں مروا اور محمد باش اولو نے موسیقی پیش کی،صدارتی بچوں کے آرکسٹرا اور کوئر نے پرفارم کیا،اورTRT پر نئی ڈاکیومنٹری "میرا خاندان – میرا دل” کی پہلی قسط بھی پیش کی گئی۔

اسپارتا کو فوسٹر سسٹم میں نمایاں خدمات پر سراہا گیا، جبکہ ہطائے اور کہرمان ماراش کی گورنرز کی بیگمات کو "دل کے سفیر” کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں خدیجہ نور یرلیکایا (بیوی وزیر داخلہ) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر یہ پیغام اجاگر کیا گیا کہ:
"خاندان تحفظ کی بنیادی اکائی ہے۔ ہر بچہ پیار، رہنمائی اور عزت کا حقدار ہے۔ خاندانی نظام کے استحکام سے ہی ایک پائیدار اور محفوظ معاشرہ ممکن ہے۔”
