
دہلی: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اب کسی بھی سطح پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جائے گی۔تاہم بھارت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ یا دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ اسی فیصلے کے تحت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ کے اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ماہرین کے مطابق بھارت کے اس فیصلے نے کھیلوں اور سیاست کو مزید قریب کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام دو طرفہ سیریز کے خواہاں ہیں، مگر حکومتی سطح پر تعلقات کی کشیدگی کھیلوں پر بھی اثرانداز ہو رہی ہے۔