turky-urdu-logo

اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ کی پاکستانی وفد سے ملاقات

ترکیہ  گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے  اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اسپیکر  زورلو  تھورے اسمبل اور پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرام دُرانی سے ملاقات کی۔

شنتوپ، جو 17 ویں اسلامی تعاون تنظیم پارلیمانی یونین کانفرنس کے دائرہ کار میں الجزائر  کے دورے پر ہیں ، نے ملاقات کے دوران بتایا کہ  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ    مبصر کے حیثیت سے اس  کانفرس میں  شرکت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا  کہ ترکیہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی  اجلاس میں   شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ممبران اسمبلی کو   بھی مدعو کرنے  پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ، اس قسم کے اجلاس قبرص دعوے کو بیان کرنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم ہیں۔

ترک اسپیکر  نے بعد ازاں پاکستانی قومی اسمبلی  کے  ڈپٹی  اسپیکر دورانی  اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی۔

اس سال پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  شنتوپ نے کہا کہ  ہم پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات  میں  مثبت پیش رفت سمیت  ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی میکانزم کو بھی خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

دورانی نے   بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ ہم  گزشتہ برس آنے والے سیلاب کی آفت کے  بعد   پاکستان کے لیے  امدادی ہاتھ بڑھانے والے ترکیہ کے مشکور و ممنون ہیں۔

Read Previous

بھارت : سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر سیل کردیا گیا

Read Next

ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو بولی کا مختلف طریقے سے جواب دے سکتا ہے: صدر ایردوان

Leave a Reply