turky-urdu-logo

پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی ابوظبی آمد

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لینے والے جنوبی افریقا کے کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے ابوظبی پہنچ گئے۔

ابوظبی پہنچنے والوں میں پاکستانی کرکٹر محمد نواز بھی شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے فاف ڈپلوسی،ڈیوڈ ملر،کیمرون ڈیلپورٹ، رائیلی روسو اور ہرشل گبز بھی پہنچے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہوئے ہیں جبکہ براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مسافر بھی یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 8 براڈکاسٹرز بھی یو اے ای پہنچ چکے ہیں۔

Read Previous

افغانستان: شادی کی تقریب پر مارٹر شیل گرنے سے 10 افراد ہلاک

Read Next

اسرائیل کے ساتھ تجارت قابل سزا جرم، کویتی پارلیمنٹ نے قانون منظور کر لیا

Leave a Reply