turky-urdu-logo

شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان اور نیشنلسٹ  موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہیلی نے حطائے میں بولوکدیان کنٹینر سٹی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ افطاری کی۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  یہ سچ ہے کہ انتخابات اہم ہیں  لیکن زلزلہ زدہ علاقے  میں ہمارے شہریوں کے مسائل ہمارے ایجنڈے میں سر فہرست ہیں۔

ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم اپنے لوگوں کو آرام نہیں پہنچا دیتے۔

ہم دن رات آپ پر پڑے اس بوجھ کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہماری ریاست کے متعلقہ ادارے پہلے دن سے ہی میدان میں ہیں۔

ہمارے وزراء تقریباً کبھی بھی زون سے باہر نہیں گئے جب تک کہ وہ ایسا کرنے کے پابند نہ ہوں۔

Read Previous

خاتون اول امینہ ایردوان کی حطائے میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کے سیاسی حریف صدارتی انتخابات میں ان کے حق میں بیٹھ گئے

Leave a Reply