turky-urdu-logo

سیلاب متاثرین کی امداد لے کر اب تک 35 پروازیں پاکستان پہنچ چکی

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ امدادی سامان کی پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں۔

اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات سے 29 اگست کو دو، 30 اگست کو دو، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو دو اور 3 ستمبر کو بھی دو جبکہ 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر آئی۔

ترکیہ سے 28، 29 اگست کو دو دو، 30 اگست کو تین، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو ایک جبکہ 3 ستمبر کو ایک پرواز آئی، ترکیہ سے اب تک کُل 11 پروازیں امدادی سامان لے کر آچکی ہیں۔

چین سے اب تک چار پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچی ہیں، ان میں دو 30 اگست اور دو 31 اگست کو پاکستان آئیں۔

ازبکستان سے یکم ستمبر کو ایک، قطر سے 2 ستمبر کو دو اور 4 ستمبر کو ایک، فرانس سے 3 ستمبر کو ایک، یونیسف سے 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کروڑوں لوگ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں جہاں سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین خیموں میں مقیم ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔

سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے جہاں فلاحی ادارے، این جی اوز امدادی کاموں میں مصروف ہیں وہاں عالمی دوست ممالک نے بھی پاکستان کی کھل کر مدد کی ہے جن میں سب سے زیادہ امداد ترکیہ سے موصول ہوئی ہے۔

Read Previous

اناج معاہدے کے بعد ترکیہ کی جوہری پاور پلانٹ سے متعلق تعطل پر ثالثی کی پیشکش

Read Next

ترک مقامی گاڑی ٹوگ کی فروخت 2023 سے شروع ہو جائے گی، وزیرِ توانائی و ٹیکنالوجی

Leave a Reply