
بیجنگ — پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب معرکہ حق کے بعد دونوں رہنما ایک ہی اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان خطے کے امن و سلامتی، معیشت، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان باضابطہ دوطرفہ ملاقات طے نہیں، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیر رسمی طور پر دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شہباز شریف اور نریندر مودی کی ایک ہی اجلاس میں موجودگی پاک بھارت تعلقات میں ایک نئے موڑ کی نشاندہی کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔