turky-urdu-logo

پاکستان نے جنگ بندی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، عالمی قیادت کا شکر گزار ہوں، شہباز شریف



اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان آٹھ مسلم ممالک میں شامل تھا جنہوں نے خطے میں جنگ بندی کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر 24 کروڑ پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور عالمی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشترکہ کوشش میں تعاون کیا۔


شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو باہمی اتحاد، سیاسی بصیرت اور اجتماعی مفاد کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ خطے میں پائیدار استحکام اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان امن کی ہر کاوش میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، کیونکہ امن ہی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔


Read Previous

ارضِ مقدس کے محافظ— دنیا کے بہادر ترین لوگ

Read Next

پاکستان نے سعودی سرمایہ کاروں کے سامنے 28 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبے پیش کر دیے

Leave a Reply