turky-urdu-logo

پاکستان: صوبہ بلوچستان میں 2 خود کش حملے، 4 افراد شہید 8 زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 2 حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں حملے پیر کی رات ہوئے اور ایک واقعے میں کم از کم 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں پیر اسمٰعیل زیارت کے قریب ایک ایف سی چوکی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے میں 4 سے 5 دہشت گرد مار گئے جبکہ 7 سے 8 زخمی ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں دہشت گردوں نے تربت کے مقام پر ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’ریاست مخالف قوتوں اور ایچ آئی اے کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا‘۔

اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز خون اور جانوں کی قیمت پر بھی دشمنوں کے مذموم عزائم کو غیر مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا
وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور انہیں بلوچستان میں امن و ترقی کو سبوتاژ کرنےکی اجازت

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

10مئی کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مَرگت کوئلے کی کان کے قریب دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکا شہید اور ایک زخمی ہوگئے تھے۔

Read Previous

پی ایس ایل :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے

Read Next

ترکی نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

Leave a Reply