turky-urdu-logo

اسرائیل نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ پر حملے کی اجازت دی، سابق امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ عکرمہ صابری نے کہا ہے کہ غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حکومت کی شہہ پر حملہ کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔
مشرقی یروشلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ عکرمہ نے کہا کہ غیر قانونی آبادکار حملہ آوروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس نے پروٹیکشن فراہم کی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہ سوچ بیٹھی تھی کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینی مسلمان اور مزاحتمی تنظیموں سے انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اسرائیل کے تمام اندازے اور تخمینے غلط ثابت ہو گئے۔
شیخ عکرمہ صابری نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ پر غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے حملے سے اشتعال پھیل گیا جس کے بعد دونوں ملک 11 روز تک حالت جنگ میں رہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پوری منصوبہ بندی ہے کہ مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کا کنٹرول کسی طرح حاصل کر لے لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے۔

Read Previous

جب تک زندہ ہوں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرتی رہوں گی، یہودی خاتون کا اعلان

Read Next

بحرین نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی

Leave a Reply