turky-urdu-logo

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور رابطہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے ، خطے کی رابطہ کاری اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے ،

تجارت سمیت کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے، معاشی ترقی، عوامی رابطہ کاری کے لئے پارلیمانی تعاون و ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دینا ہو گا ، پاکستان اور تاجکستان مزہبی ، معاشرتی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کو بڑھانے کا خواہاں ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن ، سلامتی و ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے،خطے کی ترقی کے لئے امن کو اہم سمجھتے ہیں، پاکستان تاجکستان تعلقات تاریخی ہیں ، اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔ اس موقع پر تاجک صدر نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوئی، ملاقاتیں انتہائی مفید رہی جس سے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ ملے گا ۔

Read Previous

پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آج ہوگیا

Read Next

اقتصادی تعاون تنظیم کے پارلیمانی اجلاس کا اختتامی اعلامیہ جاری

Leave a Reply