یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترکش کلچرل سینٹر لاہور اور پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
ترک مرکز ثقافت کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر خلیل طوقار نے پروگرام کی صدارت کی۔

استنبول یونیورسٹی سے ڈاکٹر زکائی کارتاش اور ڈاکٹر خدیجہ گرھن جبکہ اورینٹل کالج سے ڈاکٹر محمد کامران اور ڈاکٹر ضیا الحسن نے سیمینار سے خطاب کیا۔
سیمینار کا عنوان ترکیہ اور پاکستان میں ادبی و ثقافتی مماثلتیں رکھا گیا تھا۔

سیمینار مورخہ 5 مئی کو صبح 11 بجے اورینٹل کالج لاہور میں منعقد ہوا تھا۔
