turky-urdu-logo

سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی کا اعلان — ویزا 30 دن میں استعمال نہ کرنے پر منسوخ






ریاض:
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب عمرہ ویزا جاری ہونے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازمی ہوگا۔ مقررہ مدت میں سفر نہ کرنے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔


نئی پالیسی کے مطابق عمرہ انٹری ویزے کی مدت بھی کم کر دی گئی ہے۔ سابقہ تین ماہ کے بجائے اب عمرہ ویزا صرف ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگا، جس کے دوران زائرین کو سفر مکمل کرنا ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ انتظامات کو مؤثر بنانا اور زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کو منظم کرنا ہے۔


وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق نئی پالیسی فوراً نافذالعمل ہو گی، جبکہ ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ زائرین کو ویزا قواعد سے مکمل آگاہ کریں اور سفری منصوبہ بندی بروقت کریں۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عمرہ سیزن میں بہتر نظم و ضبط یقینی بنانے میں مدد ملے گی، تاہم زائرین اور ٹریول ایجنٹس کے لیے شیڈولنگ کے حوالے سے زیادہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔

Read Previous

پاکستان میں نئی صنعتی پالیسی کی منظوری — روزگار کے لاکھوں مواقع اور برآمدات بڑھنے کی توقع

Read Next

پاک–ترکیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے — ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو

Leave a Reply