turky-urdu-logo

سعودی عرب میں کفیل نظام کا خاتمہ — تاحیات اور قابلِ تجدید اقامہ کے نئے قوانین نافذ






ریاض:
سعودی عرب نے کفیل (اسپانسر) کی شرط ختم کرتے ہوئے تاحیات اور قابلِ تجدید اقامہ (پرمیننٹ ریزیڈنسی) کے نئے قوانین نافذ کر دیے ہیں۔
نئے قانون کے تحت اب غیر ملکی شہری بغیر کفیل کے سعودی عرب میں رہائش، کاروبار اور ملازمت کر سکیں گے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق:

تاحیات اقامہ حاصل کرنے کے لیے ایک مرتبہ 8 لاکھ سعودی ریال ادا کرنا ہوں گے۔
قابلِ تجدید اقامہ کے لیے سالانہ فیس 1 لاکھ سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔


اہم فوائد:
🔹 سعودی عرب میں کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
🔹 جائیداد کی خریداری کی اجازت (سوائے مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے)۔
🔹 کاروبار یا ملازمت کرنے کا حق۔
🔹 اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت۔
🔹 ملک کے اندر آزادانہ آمدورفت — ویزے کی ضرورت نہیں۔
🔹 بینکنگ، تعلیم اور صحت کی سہولتوں تک براہِ راست رسائی۔
🔹 بیرونِ ملک رقم کی منتقلی کی اجازت۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری، ہنرمند افرادی قوت اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Read Previous

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا معاہدہ طے — منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی

Read Next

ترکیہ امن ٹاسک فورس میں حصہ لے گا، تعمیرِ نو کے لیے عالمی تعاون کی اپیل — صدر ایردوان

Leave a Reply