turky-urdu-logo

سعودی عرب کا ۹۵واں یومِ الوطنی — “ہماری شان فطرت میں ہے” کے عنوان سے شاندار تقریبات، دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری






سعودی عرب میں آج ۹۵واں یومِ الوطنی پورے جوش و خروش اور والہانہ عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس تاریخی لمحے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب ۲۳ ستمبر ۱۹۳۲ء کو شاہ عبدالعزیز آل سعود نے مختلف خطوں کو یکجا کر کے مملکتِ سعودی عرب کی بنیاد رکھی۔


اس برس یوم الوطنی کا مرکزی عنوان “ہماری شان فطرت میں ہے” رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے سعودی عرب کے قدرتی حسن، روایات اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔


ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور دیگر بڑے شہروں میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ شاندار آتشبازی، ایئر شوز، ڈرون ڈسپلے اور ثقافتی پروگرامز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اہم شاہراہوں، تاریخی مقامات اور سرکاری عمارتوں کو سبز روشنیوں اور قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔


حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ شہری اور مقیم غیر ملکی جشن میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔ عوام گھروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر قومی جوش و خروش کے ساتھ اس دن کو یادگار بنا رہے ہیں۔


امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک، ترکیہ، پاکستان اور دنیا کے کئی دوست ممالک کی قیادت نے سعودی عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


یہ جشن سعودی عوام کے اتحاد، خوشحالی اور قومی وقار کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔



Read Previous

ایرانی سفارتی اہلکار کے انکشافات

Read Next

ترکیہ: فلسطین کی مکمل ریاستی حیثیت اور اقوامِ متحدہ میں رکنیت کا وقت آ چکا ہے

Leave a Reply