
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی ولی عہدنے ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ایک بار پھرصدر منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب ایردوان نے حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلچدار اولو کو شکست دے کر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔