turky-urdu-logo

سعودیہ کا موسمیاتی تبدیلی اقدامات کےلیے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم دینے کا وعدہ

سعودی عرب نے نئے موسمیاتی اقدامات کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم کا وعدہ کر لیا۔

سال 2060 تک کاربن کا اخراج صفر کرنے کا ہدف مقرر کرنے کے دو روزبعد سعوی ولی عہد محمد بن سلمان نے سرکلر کاربن اکانومی اور دنیا بھر میں 75 کروڑ افراد کو ماحول دوست ایندھن کی فراہمی کی فنڈنگ کے لیے 2 اقدامات کا اعلان کیا۔

ان منصوبوں کے لیے 39 ارب ریال (10 ارب 40 کروڑ ڈالر) لاگت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، سعودی ولی عہد نے بتایا کہ سعودی عرب اس میں 15 فیصد حصہ ڈالے گا اور بقیہ فنڈز خطے کے فنڈز اور دیگر ممالک سے لیے جائیں گے۔

ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو اجلاس میں سربراہان ریاست اور سینیئر عہدیداراوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ یہ تبدیلیاں نہ صرف ماحول بلکہ معیشت اور سلامتی کے لیے بھی ہیں، آج ہم اس علاقے کے لیے سبز دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حل کے لیے خطے میں سرکلر کاربن ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام اور ایک عالمی اقدام پر کام کریں گے جو عالمی سطح پر 75 کروڑ سے زیادہ افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لیے صاف ایندھن کا حل فراہم کرے گا۔

سرکلر کاربن اکانومی ایک ایسا تصور ہے جسے سعودیوں نے فروغ دیا ہے جس کا مقصد کاربن کو ہٹا کر دوسری مصنوعات میں دوبارہ استعمال کرنے کے لیے ذخیرہ کرنا ہے۔

Read Previous

ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا

Read Next

سعودی عرب: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشحبری، 14 روزہ انتظار ختم کرنے کا اعلان

Leave a Reply