turky-urdu-logo

سعودی عرب:عازمین کی سہولت کےلیے خود کار منی بس سروس کا آغاز

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں سال حج سیزن کے دوران عازمین کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خود کار منی بس سروس شروع کرے گی۔

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی یہ سہولت انسان اورماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کی پالیسی کے تحت فراہم کررہی ہے۔

خود کار منی بسیں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔ ان میں بس کے اطراف کے ماحول پر نظر رکھنے کے لیے کیمرے اور سنسر نصب ہیں۔

اتھارٹی نے بغیر ڈرائیور والی بسوں کے لیے 6 ٹریک مختص کیے ہیں۔ ایک ٹریک چار کلو میٹر طویل ہے اور روڈ کی چوڑائی گیارہ میٹر ہے۔

ہر بس میں گیارہ نشستیں ہیں۔یہ بس 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور ایک بار چارج ہونے کے بعد6گھنٹے تک چل سکتی ہے۔

خود کار منی بسوں کی بدولت منی، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان آمد ورفت کا دورانیہ کم ہوگا۔

 

Read Previous

نئی پارلیمنٹ  سنچری آف ترکیہ کی بانی معمار اور رہنما ہو گی،صدر ایردوان

Read Next

ترک وزیر خارجہ کی یوکرین ریکوری کانفرنس میں شرکت

Leave a Reply