turky-urdu-logo

سعودیہ نے مزید 7 ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وباء کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے جن ممالک سے پروازیں معطل کی ہیں ان میں درج ذیل ممالک شامل ہیں۔

– جمہوریہ ملاوی

– جمہوریہ زیمبیا

– جمہوریہ مڈغاسکر

– جمہوریہ انگولا

– جمہوریہ سیشلز

– جمہوریہ ماریشس

– کوموروس کی جمہوریہ

عرب میڈیا نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ممالک سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ سعودی حکام کی طرف سے اجازت یافتہ دیگر ممالک میں 14 دن قرنطینہ کرکے سعودیہ آسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے کووڈ 19 کی نئی قسم سے متعلق خدشات کے درمیان 7 افریقی ممالک سے سفر معطل کردیا تھا۔

Read Previous

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی اشک آباد میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

Read Next

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ اشک آباد، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Leave a Reply