turky-urdu-logo

سعودیہ نے پاکستان میں پاک سعودیہ ٹیکنالوجی ہاوس قائم کرنے کا اعلان کردیا

سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے کاروباری آسانی کے لیے پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا، اس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گی۔

لاہور میں 6 سے 8 جنوری کو ہونے والے Future Fest کے اسٹیک ہولڈرز سے ورچوئل خطاب میں شہزادہ فہد بن منصور السعود نے  300 سے زیادہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن سے پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں آئی ٹی کمپنی کے قیام کا سفر 5 سال پہلے شروع کیا گیا اور یہ کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سال 3 روزہ فیوچر فیسٹ میں 50 ہزار سے زائد افراد، 200 نمائش کنندان، 500 اسٹارٹ اپس اور 30 سے زائد ملکوں سمیت 300 بین الاقوامی اسپیکرز شرکت کریں گے۔

Read Previous

آرمی چیف پاکستان جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Read Next

ہم اپنی زمینوں کی حفاظت اور اپنے کسانوں کی مدد کے لیے اقدام کرتے رہیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply