turky-urdu-logo

سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم بھی میدان میں اترنے کے لیے تیار

سعودی عرب نے اپنی قوم  کرکٹ ٹیم تشکیم دینے کا عندیہ دے دیا۔

عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چئیر مین شہزادہ سعود بن مشال السعود  نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی قومی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

شہزادہ کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے  قومی کرکٹ ٹیم بنائی جائے گی ۔

عرب کرکٹ فیڈریشن کے چئیر مین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

شہزادہ سعود بن مشال السعود نے کہا کہ سعودی عرب میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 لاکھ سے زائد شہری موجود ہیں، یہ اُن ممالک کے شہری ہیں جہاں کرکٹ انتہائی مقبول ہے۔

Read Previous

اگر آپکے پاس واٹس ایپ ہے تو آپ کہیں سے بھی پیسے منگوا سکتے ہیں

Read Next

کیپادوکیا سے استنبول لگثرری ٹرین منصوبے کا آغاز

Leave a Reply