turky-urdu-logo

سعودی حکومت کا پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان

سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمدکےلیے ویکسی نیشن اورمنفی پی سی آرٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے48گھنٹےکے اندر کرایا جائے گا جب کہ  8 سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ  ہوں گے۔

اس کے علاوہ سعودیہ سےروانگی کےخواہش مند سعودی مسافروں کے لیے بوسٹرویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نافذ کی گئی نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا۔

Read Previous

کشمیر تنازعے کا حل پاکستان اور کشمیریوں کی ذمہ داری ہے، سابق سینئر سفارتکار عبدالباسط کی ترکی اردو کی اسپیس میں بات چیت

Read Next

ترک صدر ایردوان اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئے

Leave a Reply