turky-urdu-logo

سعودیہ عرب کا یمن کے لیے 3 ارب ڈالر امداد کا اعلان

سعودی عرب نے یمن کی مدد کیلئے 3ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا ۔

سعودی عرب نے یمن میں ترقی اور وہاں کے بینکنگ سیکٹر کی مدد کے لیے امداد کا اعلان کیا۔

جس کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر مہیا کریں گے۔

ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات جبکہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مزید 3 ڈالر انسانی امداد کے اس فنڈ میں دیے گئے ہیں جس کا اعلان اقوام متحدہ نے 2022 میں یمن میں عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا تھا۔

مالی امداد کا یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی جانب سے یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کی حمایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کونسل کا قیام یمن میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

Read Previous

پاکستان: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد

Read Next

روس-یوکرین جنگ: اقوام متحدہ نے روس کی انسانی حقوق کی رکنیت معطل کردی

Leave a Reply