turky-urdu-logo

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 پاکستانی گرفتار

مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنادی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

Read Previous

پاکستان: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش جوش وجذبےسے منایا جا رہا ہے

Read Next

پاکستان کو درپیش چیلنجز کا واحد حل قائد اعظم کے نظریات کی پیروی ہے، وزیر اعظم پاکستان

Leave a Reply