turky-urdu-logo

سعودیہ :مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے

سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے ماہ رمضان کے موقع پر مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے ہیں۔

میڈیا نےادارہ امورالحرمین کے شعبہ ابواب الحرم کے ڈائریکٹرفہد بن شراز المالکی کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ماہ رمضان میں زائرین حرم کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولت کےلیے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے 12 دروازے عمرہ زائرین کےلیے مخصوص ہیں جہاں سے صرف عمرہ کرنے والوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ 68 دروازے نمازیوں کے لیے ہیں۔

فہد بن شراز المالکی نےکہا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ادارے کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کو ہرممکن آسانی فراہم کرنا ہے، اس حوالے سے 600 اہلکاروں کو بھی ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا ازمیر میں بیرکتار نیشنل ٹیکنالوجی سینٹر کو دورہ

Read Next

ترکیہ نے آرمینیا کو ہرا کر یورو فٹبال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز کر دیا

Leave a Reply