turky-urdu-logo

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی ارطغرل غازی کی دلدادہ نکلیں

ترک مشہور تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی مسلسل  کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ ڈرامہ کے دیکھنے اور چاہنے والوں میں دنیا بھر  کی بیشتر مشہور شخصیات شامل ہیں اور اس فہرست میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بے شمار پاکستانی اور بین الاقوامی اسٹارز  ڈرامہ کی عمدہ پروڈکشن اور مرکزی کردار اینگن التان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں جس میں حالیہ اضافه بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ہوا۔   

ٹینس چیمپیئن اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ ڈرامہ کو سراہنے والی پہلی ہندوستانی سٹار ہیں۔ جس کا نکشاف انسٹاگرام پر ڈرامہ کے مرکزی کردار انگین التان کے فولونگ میں  ثانیہ کی موجودگی سے ہوا۔  

ٹینس سٹار نے انگین کی حالیہ اپ لوڈ کی گئی تصویر کو لائک کیا جس میں انگین نے کاو بوائے ہیٹ پہن رکھا ہے۔

Read Previous

چینی وزیر خارجہ آج ترکی پہنچیں گے

Read Next

فٹ بال:ترک کلب فینز باحس کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply