turky-urdu-logo

صالحہ تونا TIKA  اسلام آباد کی نئی کو آرڈینیٹر تعینات، ترک سفیر کی مبارکباد

ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر  عرفان نزیراوغلو نے   ترک تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) کی  نئی کو آرڈینیٹر برائے اسلام آباد،  محترمہ صالحہ تونا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے  صالحہ تونا کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور پاکستان میں TIKA کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ، محترمہ صالحہ تُنا کی قیادت میں TIKA پاکستان میں سماجی اور ترقیاتی شعبوں میں مزید مثبت کردار ادا کرے گی۔

TIKA ترکیہ کی ایک بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی، تعلیمی، طبی، اور ثقافتی منصوبوں میں تعاون فراہم کرتی ہے۔

Read Previous

تواصل: فلسطین پر بین الاقوامی میڈیا کانفرنس

Read Next

پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کی مخالفت

Leave a Reply