روس کی یوکرین میں فیصلہ کن حملے کی تیاری مکمل ہو گئی۔
نوجوانوں کو زبردستی فوج میں بھرتی ہونے کا حکم دیا جانے لگا۔
نئی نویلی دلہنوں اور اپنے پیاروں کو روتا چھوڑ کر نوجوان میدان جنگ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔
روسی صدر کا نوجوانوں کو فوج میں زبردستی بھرتی کرنے اور میدان جنگ میں بھیجنے کا حکم۔
سابقہ سوویت یونین کے جنگی ترانوں میں نوجوان دلہنوں ا ور بوڑھے والدین کی آہوں اور سسکیوں نے سماں باندھ دیا۔
نوجوانوں کی بھرتی صدر پیوٹن کے یوکرین پر فیصلہ کن حملے کے بعد کی گئی۔
حکومتی فیصلے کے بعد روس چھوڑنے والے لاکھوں شہریوں کی جارجیا کی سرحد پر لمبی قطار لگ گئی۔
ادھر ایئر پورٹس پر مسافر کسی بھی قیمت پر ملک چھوڑنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
روسی فوج کے حاضر افسر اپنے اپنے علاقوں میں نوجوانوں کو تلاش کر کے ملٹری بیس پر منتقل کر رہے ہیں۔
والدین نے اپنے بیٹوں اور نئی نویلی دلہنوں نےاپنے جیون ساتھیوں کو آنسوؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
