
روس کے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم رئیسی عظیم انسان تھے ان کی بہترین یادیں ہمیشہ میرے ذہن میں رہیں گی۔
سید ابراہیم رئیسی ایک بہترین سیاست دان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی، پیوٹن کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی نے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے اور ان تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر لانے کی کوششیں کی۔
پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مرحوم صدر کے لواحقین اور دوستوں اور اس خوفناک واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ اپنی مخلصانہ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کریں۔
میں اس مشکل اور ناقابل تلافی نقصان میں لواحقین اور ایران کے تمام لوگوں کے لیے صبر اور سکون کی خواہش کرتا ہوں۔