turky-urdu-logo

روسی صحافی کی جانب سے صدر ایردوان کی زندگی پر دستاویزی فلم

روسی بین الاقوامی امور کے صحافی اور (ٹی اے ایس ایس) نیوز ایجنسی کے فرسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میخائل گسمان نے ماسکو میں ترک سفارتخانے میں ترکیہ کے صدر ایردوان کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی۔

سفارت خانے کے زیر اہتمام  منعقد ہونے والی اسکرینگ میں روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو، روس میں ترکیہ کے سفیر مہمت سمسر، نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سرگے میخائیلوف اور بیرونی ممالک کے سفارتی نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

فارمولا آف پاور سیریز:

فارمولہ آف پاور سیریز کے لیے بنائی گئی دستاویزی فلم میں صدر ایردوان کی بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی، سیاست میں ان کا عروج، ان کی کامیابی اور انتظامیہ کے دوران ان کی خدمات کو ایک سابقہ انٹرویو کے حصوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، صدر ایردوان کی کتاب "اے فیئرر ورلڈ اِز پوسیبل” کے اہم بیانات جو کہ ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے تعاون سے روسی زبان میں ترجمہ کیے گئے تھے انہیں بھی دستاویزی فلم میں شامل کیا گیا تھا۔

روسیا 24:

یہ دستاویزی فلم کچھ عرصہ قبل روس کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل روسیا 24 پر بھی نشر کی گئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو:

اسکرینگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے پوئے میخائل کا کہنا تھا کہ میں  صدر ایردوان کا 4 بار انٹرویو کر چکا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ صدر ایردوان ایک عظیم سیاست دان ہیں،صدر ایردوان صرف ترکیہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے کام اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

Read Previous

انقرہ: پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے تحت سالانہ ایوارڈز اور گریجویشن تقریب کا انعقاد

Read Next

شام کے بحران کے حل کے لیے ترکیہ، روس اور ایران کے درمیان آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک کا 20 واں اجلاس

Leave a Reply