روس كے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ غزہ کا بحران صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے كہا كہ اس تنازعہ کا حتمی حل صرف دو ریاستی فارمولے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے جو اسرائیل کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ موجود ہوسکتی ہے۔
ان كا مزید یہ كہنا تھا كہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران عرب اسرائیل تنازعات کے نتیجے میں 47 ہزار فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے
