turky-urdu-logo

روس یوکرین مذکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرارہے۔ روسی مذاکراتی نمائندہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
روس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران ہونیوالی بات چیت میں کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
کریملن نے یہ بھی کہا ہے کہ کریمیا اور ڈونباس کی حیثیت کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔
روس کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ روسی یوکرینی امن مذاکرات میں اتنی پیش رفت نہیں ہو سکی کہ ممکنہ امن معاہدے کا مسودہ فریقین کی سربراہی ملاقات میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکے۔

Read Previous

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

Read Next

معروف سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل یو ٹیوب نےبند کردیا

Leave a Reply