turky-urdu-logo

روس یوکرین اناج معاہدے میں 2ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پارٹی کے صوبائی سربراہان ،اراکین پارلیمنٹ اور میئرز کے اجتماع سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدہ روس اور یوکرین کے تعمیری کردار کے نتیجے میں 22 جولائی 2022 کو استنبول میں طے پایا تھا، اور اقوام متحدہ اور ہماری ثالثی کے بدولت اسے کئی بار آگے بڑھایا جا چکا ہے۔

اس بار بھی توسیع کی میعاد ختم ہونے والی تھی مگر ہماری کوششوں نے ایک بار پھر اس میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی خوراک کی سپلائی چین بلا تعطل جاری رہے گی اور ضرورت مند ممالک کو اناج کی فراہمی نہیں رکے گی۔

صدر ایردوان نے مزید بتایا کہ مجھے اس بات کی پوری امید ہے کہ ہم وہ دن ضرور دیکھیں گے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم ہو جائے گی۔

مزید برآں صدر ایردوان نے روس یوکرین اناج معاہدے میں توسیع کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوتن، یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری اینتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

ریکارڈ ٹرن آؤٹ، ترکیہ نے تاریخ رقم کر دی

Read Next

ترکیہ انتخابات،عالمی میڈیا پر وسیع کوریج

Leave a Reply