turky-urdu-logo

روس اور یوکرین جنگ بندی معائدے کے قریب ہیں، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین مذاکراتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، عام شہری مارے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ترکی دیکھ رہا ہے کہ دونوں فریقین ایک معاہدے کے قریب  پہنچ چکے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ترکی یوکرینی صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم امن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ روس کے وزرائے خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے دیمیترو کولیبا نے رواں ماہ کے اوائل میں ترکی کے شہر انطالیہ میں ملاقات کی تھی تاہم  اس بات چیت کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

Read Previous

سعودی عرب: مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرے کی اجازت

Read Next

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ

Leave a Reply