ترک طلبہ نے ایس ایم اے کے مریضوں کے لیے رن فار توپراک نامی گیم تیار کرلی۔
ایس ایم اے ایک دماغی مرض ہے جو پٹھوں کو کمزور کر دیتا ہے اور مریض کی بولنے، چلنے ، سانس لینے اور کھانے پینے کی صلاحیت چھین لیتا ہے۔
یہ گیم ان بچوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کےلیے بنائی گئی ہے۔
استنبول کی ایونساری یونیورستی کے طلبہ نے اپنی کوڈینگ کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک نئی گیم تیار کی ہے۔
اس گیم میں کھیلنے والے ایس ایم اے کے بارے میں انفارمشن حاصل کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ وہ اس بات سے بھی آشنا ہونگیں کے علاج کے بعد یہ بچے عام زندگی میں کیسے واپس آتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس بیماری کا علاج کافی مہنگا ہے اس لیے ایسے لوگ جو علاج افورڈ نہیں کر سکتے انکی مدد کے لیے یہ گیم بنائ گئی ہے۔
