turky-urdu-logo

استنبول کے توپ کاپی محل سے رومن دور کی گیلری برآمد

استنبول کے توپ کاپی  محل میں زیر زمین کھدائی کے دوران رومن دور کی ایک گیلری  برآمد ہوئی ہے۔

گیلری ، جو 3 حصوں پر مشتمل ہے ایک اندازے کے  مطابق اس زمانے میں بارش کا پانی جمع کرنے کے لئے زیرزمین حوض بنایا گیا تھا۔

منصوبے کے دائرہ کار میں پائے جانے والے باقیات پر تفتیش اور تحقیقی کام جاری ہے۔استنبول نیشنل محلات انتظامیہ کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد  چاپ اولو  نے کہا  ہے کہ  انہیں گیلری بارنطینی تاریخ کے باقیات کی تلاش کے دوران ملی۔ گیلری محل کے باب ہمایوں کے قریب ملی۔  ان کا کہنا تھا کہ گیلری کا  کام مکمل ہونے  کے بعد اسے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

توپ کاپی  محل  عثمانی دور کے دارلحکومت استنبول کے ضلع فاتح میں واقع ہے۔

Read Previous

برطانیہ میں میانمار کے سفیر کو سفارتخانے سے نکال دیا گیا

Read Next

آیا صوفیہ کے امام نے استعفی دے دیا

Leave a Reply