turky-urdu-logo

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم پیش کرنے کے لیے روبوٹ متعارف

عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروادیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے حال ہی میں اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا جو کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔

اسمارٹ روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

فوٹوبشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

اسمارٹ روبوٹ  مقدس مساجد میں انسانی مداخلت اور نقل وحرکت متاثر کیے بغیر زائرین میں آب زم زم پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج کی جانب سے رواں سال حج سے متعلق بھی اہم اعلان سامنے آچکا ہے۔

سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق  رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

 

Read Previous

پاک نیوی نے ملجم شپ کے لیے اٹالیئن ایئر ڈیفنس سسٹم خرید لیا

Read Next

ترکی نے افغانستان میں استحکام لانے کے لیے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی

Leave a Reply