turky-urdu-logo

پاکستان کے لیے بڑی کامیابی: ریکوڈک منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کا 41 کروڑ ڈالر کا فنانسنگ پیکیج منظور

اسلام آباد — پاکستان کو معدنی وسائل کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے صوبہ بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے فنانسنگ پیکیج کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔بینک کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اہم معدنیات کی سپلائی چین بہتر ہو گی بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے پاکستان کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور معیشت کو طویل المدتی استحکام ملے گا۔ماہرین کے مطابق ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کو بروئے کار لانے کا ایک اہم موقع ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔واضح رہے کہ ریکوڈک طویل عرصے سے پاکستان اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں قانونی تنازعات ختم ہونے کے بعد اس منصوبے پر پیش رفت تیز کی گئی ہے اور حکومت پاکستان اس پراجیکٹ کو ملکی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے سے بلوچستان کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ بنیادی ڈھانچے کی بہتری، روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری جیسے اقدامات اس معاہدے کا حصہ ہیں

Read Previous

انقرہ میں پاکستانی آموں کی خوشبو بکھر گئی

Read Next

پاکستان ریلوے کا لاہور۔کراچی بلٹ ٹرین منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

Leave a Reply