turky-urdu-logo

اسرائیلی صدر کا 14 سال بعد دورہ ترکی، استنبول میں مظاہرے

اسرائیلی  صدر ترک صدر کی دعوت پر انقرہ پہنچے، ایردوان نے اسرائیلی صدر کے دورے کو تاریخی قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

صدر ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا  ترکی اور اسرائیل کا مقصد  دوطرفہ تعلقات کو سیاسی مشاورت کے  ذریعے بحال کرنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر کا یہ دورہ    دونوں ممالک کے تعلقات میں کلیدی  کردار ادا کرے گا،  ترکی اسرائیل کے ساتھ خوشگوار اور  مضبوط تعلقات  کا خواہشمند ہے۔  دونوں ممالک میں تعلقات نہ صرف اپنے لیے بلکہ خطے کے امن و سکون کا زامن  ہیں۔

صدر نے ملاقات میں خطے  کے مسائل اور ” دو ریاستی حل ”  کی اہمیت    پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان گیس کے نئے منصوبوں پر دستخط ہونگے، 2008 کے بعد پہلی بار کسی اسرائیلی صدر کا ترکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔

دوسری جانب اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی کے خلاف استنبول میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔  مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی کی مذمت کی۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، یوکرین-روس مذاکرات جمعرات کو ہونگے

Read Next

300 سے زائد مزیدترک شہریوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا

Leave a Reply